پربھنی ضلع کے پالم تعلقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی ‘6مسلم نوجوان زخمی ‘آگ زنی کی واردات

پالم( پربھنی):17جولائی۔(ورق تازہ نیوز)پربھنی ضلع کے اہم تعلقہ پالم آج 17جولائی کو شام تقریبا سات بجے دو گروپوں میں میں زبردست سنگ باری ہوئی جس میں اقلیتی طبقہ کے کچھ نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول ہے اور پولیس کی بھاری جمعیت شہر میں تعینات کردی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ شرپسندوں نے موٹر گاڑیوں اور دوکانوں کو آگ لگادی جس میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ناندیڑشہر سے تقریبا 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پالم تعلقہ میں آج شام سات بجے بس اسٹینڈ کے پاس دو نوجوانوں میں معمولی بات پر بحث و تکرار ہو گئی تھی جس کے بعد یہ معاملہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل ہوگیا اور اکثریتی طبقے کے افراد نے نے اقلیتی طبقے کے دوکانوں اور فروٹ کے گاڑوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے ہوئے شہر میں فساد برپا کردیا اس کے بعد بعد دونوں گروپوں میں زبردست پتھراو بھی ہوا جس میں اقلیتی طبقے کے نوجوان زخمی ہوئے ہیں.

ان زخمی نوجوانوں میں سہیل پٹھان‘ غوث قریشی ‘محمد نوید‘ شیخ بلال ‘سید ناصر‘ فیروز پٹھان و دیگر شامل ہےں ان تمام زخمیوں کو علاج کے لیے پالم کے دےہی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پربھنی کے ایس پی کرشن کانت پولس کی بھاری جمعیت کے ساتھ یہاں پہنچ گئے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فی الحال شہر میں اضطراب آمیز سکون ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading