پربھنی ضلع میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو زبردست جھٹکا ،سینئر قائد کی سینکڑوں ورکرس کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت

ممبئی:(ورق تازہ نیوز)ممبئی کے دادر علاقے میں واقع مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے ’تلک بھون‘ دفتر میں آج ایک شاندار تقریب کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی باباجانی درانی نے پربھنی ضلع کے اپنے بے شمار حامیوں کے ساتھ باضابطہ طور پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر معزز ہرش وردھن سپکال اور ریاست کے سابق وزیر و رکن اسمبلی معزز امیت دیشمکھ خصوصی طور پر موجود تھے۔ اس شمولیتی تقریب میں کانگریس کے اعلیٰ عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

واضح رہے کہ بابا جانی کی کانگریس پارٹی میں شمولیت سے پربھنی ضلعے میں راشٹروادی کانگرس پارٹی کو زبردست جھٹکا لگا ہے کیونکہ ضلعے میں راشٹروادی کافی مضبوط تھی اور بابا جانی دورانی ضلعے میں این سی پی کیلئے ایک طاقتور سیاسی شخصیت مانی جاتی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading