پربھنی – حیدرآباد – پربھنی اسپیشل ٹرین کا ٹائم ٹیبل جاری

ناندیڑ: 6 ستمبر: (ورق تازہ نیوز) انڈین ریلوے نے 12 ستمبر سے 80 اور خصوصی ٹرینیں چلانے اور ان ٹرینوں سمیت سبھی گاڑیوں میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ویٹنگ لسٹ ہونے پر کلون ٹرین یعنی ڈپلیکیٹ گاڑی چلانے کا سنیچر کو اعلان کیا تھا.

جس کے تحت ساؤتھ سنٹرل ریلوے ڈویژن میں آنے والے پربھنی کیلئے ایک خصوصی ٹرین کا بھی اعلان ہوا تاہم عوام میں اس ٹرین کا روٹ اور ٹائم ٹیبل کو لیکر تجسس تھا. لیکن آج ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے اس خصوصی ٹرین کے ٹائم ٹیبل کی اطلاع دی.

ٹرین نمبر 07563/07564 پربھنی۔ حیدرآباد۔پربھنی خصوصی ٹرین 12 ستمبر 2020 سے متعارف کروائی جاریی ہے.

پربھنی سے یہ ٹرین رات 22:30 بجے روانہ ہوگی اور ناندیڑ رات 00:00 بجے پہنچے گی اور سکندرآباد صبح 5:55 حیدرآباد صبح 6:45

اسی طرح حیدرآباد سے رات 22:45 بجے نکل کر ناندیڑ صبح 4:35 اور پربھنی صبح 6:30 بجے پہنچے گی.

مکمل ٹائم ٹیبل ہالٹس اور ڈبوں کی تعداد مندرجہ ذیل پریس نوٹ میں دیا گیا ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading