پربھنی: 7ستمبر( ورق تازہ نیوز) مرحوم حضرت فضل اللہ خاں کمپونڈر کی دختر‘رحمان خان پٹھان کی اہلیہ اور رحمت اللہ خاں اطہرکی ہمشیرہ بتول فاطمہ نے 5 ستمبر برو ز جمعرات صبح پانچ بجکر 25 منٹ پرداعی اجل کولبیک کہا ۔
اُن کی عمر50سال تھی۔ وہ کئی ماہ سے گرد ے کے عارضہ میں مبتلا تھیں ۔ بروز جمعرات بعد نماز ظہر شاہی مسجد ‘گاڑی بان محلہ میں نماز جنازہ پڑھی گئی اور قبرستان اخوندمیاں میںتدفین عمل میں آئی ۔
خداوندقدوس سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی بخشش کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے۔