وقف ترمیمی بل کی مخالفت کیوں…؟؟؟ : ناندیڑ میں جلسہ اور احتجاجی دھرنا

ناندیڑ:7ستمبر(ورق تازہ نیوز):وقف ترمیمی بل کی مخالفت کیوں ہونی چاہیے، وقف مِلکیتوں اور مساجد کے تحفظ کے حوالے سے مسلمانوں کی ذمہ داری جیسے اہم موضوع پر شعور بیدار کرنے اور اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لئے ناندیڑ میں ایک جلسہ عام واحتجاجی دھرنامنظم کیاگیاہے۔ اس طرح کی معلومات جناب فاروق احمد نے ہفتہ کو پاکیزہ فنکشن ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔ پریس کانفرنس میں مولانا ایوب قاسمی، عبدالحفیظ،عبدالرحیم احمدخان، جاویدخان، عابد پٹیل، ڈاکٹر مجاہدخان،محمدرضوان قریشی، عبدالمختار وغیرہ موجود تھے۔

جناب فاروق احمد نے بتایا کہ تحریک اوقاف دیگرملی وسیاسی تنظیموں کے اشتراک سےاتوار8ستمبر کو بعد نمازظہر حیدرگارڈن میں ایک جلسہ عام کاانعقاد کیاگیاہے۔اس جلسہ کی صدارت مفتی خلیل الرحمٰن صاحب کریں گے، جبکہ مہمان مقررکے طور پر تحریکِ اوقاف کے نیشنل پریسیڈنٹ جناب شبیر احمد انصاری صاحب اور ایشیا ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر مجتبیٰ فاروق صاحب خطاب کریں گے۔مہمانان خصوصی طورپر مولانا مفتی خالد شاکر قاسمی صاحب، مولانا سعد عبداللہ ندوی صاحب، مولانا عظیم رضوی صاحب، مولانا یوسف محمدی صاحب ودیگر موجود رہیں گے

اس کے علاوہ، 9 ستمبر 2024 کو دھرنا احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج نمازِ ظہر کے بعد، دوپہر 2 بجے، ضلع کلکٹرآفس، ناندیڑکے روبرو کیا جائے گا۔تحریکِ اوقاف اور دیگر ملی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے وَقف مِلکیتوں کے تحفظ اور وَقف ترمیمی بل کی مخالفت میں اپنی آواز بلند کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading