پربھنی: اسکول میں برقعہ پہن کر طلباء کے رقص پر تنازعہ : ویڈیو وائرل

پربھنی :(ورق تازہ نیوز) پربھنی ضلع کے سیلو تعلقہ میں واقع نوتن مراٹھی اسکول میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران چھ طالبات نے برقعہ پہن کر ناچنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مقامی مسلمانوں میں ناراضگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبات برقعہ پہن کر ایک نامناسب گانے پر رقص کر رہی ہیں۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان چھ طالبات میں سے ایک مسلمان تھی، جس نے باقی لڑکیوں کو برقعے فراہم کیے تھے۔ اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

نوتن مراٹھی اسکول کے انتظامیہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے، لیکن سوالات اُٹھتے ہیں کہ اسکول میں ایسا ماحول کیوں بنایا گیا اور طالبات کو ایسی حرکت کرنے پر کیوں اُکسایا گیا۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں مختلف طبقوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش ہیں۔

مقامی مسلمانوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی حرکات نہ صرف مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہیں بلکہ معاشرتی انتشار کو بھی ہوا دیتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول انتظامیہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading