پربھنی:محمد حامد مظہر موظف کلرک کا انتقال

پربھنی:6؍اگست ( ورق تازہ نیوز) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب محمد حامد مظہر موظف کلرک ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج ساکن عنایت نگر پربھنی نے طویل علالت کےبعد آج بروز بدھ کو بعد نماز فجر داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

وہ، خالد سیف الدین صاحب اورنگ آباد ،ڈاکٹر شیخ جاوید اطہر ،اور ڈاکٹر شیخ ماجد کے حقیقی بھائی تھے۔ ان شاءاللہ ان کی نماز جنازہ آج 6 آگست بروز بدھ بعد نماز عصر مسجد قادر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادر آباد قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاء فرمائے اور مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔ آپ تمام سے دعائے مغفرت کی گذارش ہے۔
خالد سیف الدین صاحب9764999564

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading