پدماکر لہانے تھانے ضلع پریشد کے تعمیراتی محکمہ میں تعنیات

پدماکر لہانے تھانے ضلع پریشد کے تعمیراتی محکمہ میں تعنیات

تھانے، 18 جون (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر حکومت کے محکمہ

تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے جنرل تبادلہ احکامات کے تحت پدماکر لہانے کا تقرر ضلع پریشد تھانے کے تعمیراتی محکمہ میں ایگزیکٹیو انجینئر کے عہدے پر کیا گیا ہے۔

پدماکر لہانے نے آج، 18 جون 2025 کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لی اور باضابطہ طور پر دفتر جوائن کرلیا۔ تقرری سے قبل وہ منترالیہ، ممبئی میں محکمہ تعمیرات عامہ میں انڈر سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے تھانے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

ضلع پریشد تھانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے نے پدماکر لہانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading