لاہور، 18 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے لیڈر شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جمعرات کو گرفتار کر لیا۔سابق وزیر اعظم کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے۔ وہ پارٹی صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں حصہ لینے لاہور جا رہے تھے، جب انہیں ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق پارٹی کے لیڈر احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم کو جمعرات کو ایل این جی کیس میں سمن کیا تھا۔سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے 220 ارب روپے کی ایک ٹینڈر اس کمپنی کو الاٹ کیا تھا جس کے وہ خود شیئر ہولڈرتھے۔ ان کا نام بھی پاکستان نہیں چھوڑنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔