پاکستان کے آسمان پر اب ہندوستانی طیارے پھر سے بھر سکیں گے پرواز

پاکستان نے سبھی شہری پروازوں کے لیے اپنے ائیر اسپیس کو کھول دیا ہے۔ پاکستان نے فروری میں بالاکوٹ ہوائی حملوں کے بعد سے ہندوستانی طیاروں کے اس کے آسمان پر سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے بعد سے ہندوستانی طیارے یہاں سے نہیں گزر رہے تھے۔

پاکستان ہندوستان سے دوسرے ممالک کو آنے جانے والے طیاروں کے اہم ایویشن کوریڈور کے درمیان میں پڑتا ہے۔ اس سے ہر دن سینکڑوں مسافر اور مال بردار طیاروں کی پروازوں پر اثر پڑ رہا تھا۔ اس سے ائیر لائنس کے ایندھن پر بھی زیادہ خرچ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ اس کے علاوہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں پہلے سے زیادہ وقت لگ رہا تھا۔ ویسے اس پابندی کی وجہ سے پاکستان کو بھی زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو ایک فلائٹ سے اوسطاً 500 ڈالر ملتے تھے، لیکن ائیر اسپیس بند ہونے کے بعد سے یہ کمائی بند ہو گئی تھی۔

خبروں کے مطابق پاکستان نے سبھی ائیر لائنوں کو آج تقریباً 12.41 بجے سے اپنے ائیر اسپیس سے پرواز بھرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کے شہری ہوابازی اتھارٹی نے اپنے ائیر مین کو ہندوستانی وقت کے مطابق 12.41 بجے ایک نوٹس جاری کیا۔ اس میں کہا گیا کہ فوری اثر سے پاکستان کا ائیر اسپیس سبھی ائیر ٹرانسپورٹیشن سروس روٹ پر سبھی طرح کے مسافر طیاروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ 26 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گرد ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ ہندوستانی فضائیہ کے حملے سے بوکھلائے پاکستان نے اپنے ائیر اسپیس کو ہندوستانی پروازوں کے لیے پوری طرح سے بند کر دیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading