پاکستان کے اندر گھس کر جنگ کرنے کو بھارتی فوج تیّار

نئی دہلی:20۔اگست۔بالا کوٹ حملے کے بعد فوج کے سربراہ بپن راوت نے حکومت کے اہم لوگوں کو واضح طورپربتادیا تھا کہ فوج پاکستان کے ذریعہ کئے جانے والے کسی بھی زمینی حملے سے نمٹنےاوردشمن کی سرحد کے اندرجنگ لڑنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج، پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ کے لئےتیارتھی اوراس میں پاکستانی سرحد کےاندرجانا بھی شامل تھا ۔
پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت جب ہوائی حملے کرنے سمیت مختلف متبادل پر غورکررہی تھی تب فوج کے سربراہ نے حکومت کواپنی فوج کی تیاریوں کے بارے میں بتایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل بپن راوت نے ریٹائرہورہے فوجی افسران کے ایک گروپ سے بند کمرے میں بات چیت کے دوران پیرکوکہا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد ہندوستانی فوجی، پاکستانی فوج کے ذریعہ کی جانے والی کسی جارحیت سے نمٹنے کےلئےہرطرح سے تیار ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading