حال ہی میں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو وائرل (شاہ رخ خان فیک ویڈیو ) ہو رہا ہے۔ جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو 45 کروڑ روپئے عطیہ کئے ہیں۔
پلوامہ حملے کے صدمے سے ملک اب تک نکل نہیں پایا ہے۔ وہیں اسی درمیان سوشل میڈیا پر طرح۔طرح کی افواہیں دیکھنے کومل رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک افواہ سوشل میڈیا پر تابڑتوڑ وائرل ہورہی ہے۔ یہ افواہ شاہ رخ خان سے جڑی ہے۔ ایک ایسا فیک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے اس ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے گیس سانحہ کے متاثرین کو 45 کروڑ روپئے دئے ہیں۔یہ فیک نیوز وائرل ہوتے ہی لوگوں نے شاہ رخ خان کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔ وہیں جب یہ خبر وائرل ہونے لگی تو ویڈیو کی حقیقت سامنے آئی اور پتہ چلا کہ یہ ویڈیو پوری طرح سے فیک ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان کے سپورٹ میں لوگ آگے آئے۔ اسٹاپ فیک نیوز اگینسٹ ایس آر کے ہیش ٹیگ کے ذریعے اس ویڈیو کے خلاف مہم چلائی۔صرف فینس نہیں بالی ووڈ کے کئی اسٹارس بھی اس مہم میں شاہ رخ خان کے سپورٹ میں آئے ہیں۔ سبھی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی اس فیک نیوزکی سخت مذمت کی ہے۔ فلم ساز ہنسل مہتا نے لکھا۔ "ابھی ابھی کچھ غلط خبریں شاہ رخ کے بارے میں دیکھیں۔ میں نے ابھی تک ایسا کوئی اسٹار نہیں دیکھا جو بغیر کسی شور کے ضرورت پر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ جو جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کیلئے میں کہوں گا ہیش ٹیگ اسٹاپ فیک نیوز اگینسٹ ایس آر کے’وہیں اداکار راہل دیو نے بھی ایسی خبروں کو بکواس بتاتے ہوئے سخت مذمت کی۔
Just saw some fake news about @iamsrk. I have yet to meet a kinder and more compassionate star – someone who helps people in need without making a noise or using his good deeds for image building. I’m not permitted to say anything but I had to say this – #StopFakeNewsAgainstSRK
— Hansal Mehta (@mehtahansal) 18 February 2019
بتادیں کہ جہاں ایک طرف شاہ رخ کیلئے یہ فیک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب فینس ان کے اچھے کام گناتے نہیں نہیں تھک رہے ہیں۔ کسی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ نے 12 گاؤں گود لئے ہیں تو کئی لوگوں نے شاہ رخ کے نیک کام گنائے۔حالانکہ ابھی تک اس معاملے پر شاہ رخ خان کا کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔
India is proud of Srk Sir 🇮🇳 #StopFakeNewsAgainstSRK pic.twitter.com/wu8BzQNgYc
— T U F A E L (@HeyItsTufael) February 18, 2019
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو وائرل (شاہ رخ خان فیک ویڈیو ) ہو رہا ہے۔ جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو 45 کروڑ روپئے عطیہ کئے ہیں۔