پاکستان میں 180 روپے فی کلو ہوا ٹماٹر ، ہندوستان کی کارروائی کا اثر

اسلام آباد:21فروری(ایجنسی)پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان نے الگ الگ طریقوں سے پاکستان کو گھیرنا شروع کردیا ہے ، جس میں تجارتی تعلقات بھی شامل ہیں۔ کئی ٹریڈرس اور کسانوں نے پاکستان کو مال کی سپلائی بند کردی ہے۔ پاکستان ایکسپورٹ کئے جانے والے سامان پر ہندوستان نے بیسک کسٹم ڈیوٹی کو 200 فیصد تک بڑھادیا ہے ، جس کا اثر یہ ہوا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے۔خبروں کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر سبزیاں مہنگی ہوگئی ہیں ، جس کے بعد وہاں افراتفری کا ماحول ہے۔ ساوتھ ایشیا کی ایک جرنلسٹ نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرکے بتایا کہ پاکستان میں ٹماٹر اور دیگر سبزیاں کافی مہنگی ہوگئی ہیں۔پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے۔ لاہور میں ٹماٹر 180 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ وہیں ہندوستان میں ٹماٹر کی قیمت 10 سے 20 روپے کے درمیان ہے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ پھل اور سبزیاں سپلائی کرنے والی آزاد پور منڈی میں تاجروں نے وہاں مال نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading