پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ ایونٹ کا گیارہ میچ آج برسٹل میں کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ برسٹل میں آج صبح سے بارش جاری ہے۔ انتظامیہ نے پچ کو ابھی تک ڈھکا ہوا ہے جبکہ مزید بارش کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہیں ہوسکا ۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہےلیکن اگر میچ مقررہ وقت تک شروع نہ ہوسکا تو قواعد کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ ورلڈ کپ انتظامیہ کے اعلان کے مطابق اگر مقامی وقت کے مطابق سوا چار بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات سوا 8 بجے تک میچ شروع نہ ہوسکا تو اسے منسوخ کردیا جائے گا ۔ اس صورت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ کی حقدار ہوں گی۔ متوقع پاکستانی ٹیم: فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد احمد، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔ متوقع سری لنکن ٹیم: فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد احمد، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔ پوائنٹ ٹیبل پوائنٹ ٹیبل پر آج کا میچ شروع ہونے تک ٹیموں کی پوزیشن کچھ اس طرح تھی: ویسٹ انڈیز چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے بھی چارہی پوائنٹس ہیں۔ دونوں ٹیموں نے دو ، دو میچز کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کی۔ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز ہے جس نے دو میچ کھیلے، ایک جیتا اور ایک ہارا۔ اس کے کل پوائنٹ دو ہیں۔ انگلینڈ کا نمبر چوتھا ہے اور اس نے بھی ایک میچ جیتنے اور ایک ہارنے کے بعد دو پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ بھارت نے ایک میچ کھیلا اور اس میں فتح حاصل کی۔ اس کا پوائنٹ ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے جبکہ 6 چھٹے نمبر پر بنگلہ دیش ہے جس نے دو میچ کھیلے ایک جیتا اور ایک ہارا۔ سری لنکا اور پاکستان کی بھی یہی پوزیشن ہے ۔ ان چاروں ٹیموں کے دو، دو پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اپنے تینوں میچ ہار چکا ہے اس لئے اس کا کوئی پوائنٹ نہیں ۔ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر افغانستان کا ہے جس نے دو میچ کھیلے اور دونوں ہارے لہذا اس کا بھی ابھی تک کوئی پوائنٹ نہیں۔ بشکریہ- وائس آف امریکہ یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. اصل لنک