پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے عمران خان کا مشورہ نہیں مانااسلئے کراری شکست ہوئی

لندن:مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کے مقام پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں انڈیا نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو باآسانی 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔ شاداب خان 20 رنز اور عماد وسیم 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ہندوستان کے خلاف ّآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ، جب کسی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گیند بازی کی۔ اس سے پہلے چھ مواقع پر جس نے بھی ٹاس جیتا ، اس نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسے میں سرفراز کے فیصلے نے سبھی کو چونکا دیا ، ویسے ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے بھی کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی ہی کرتے۔اس سے پہلے دن میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سرفراز احمد سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے کہا تھا۔ لیکن سرفراز نے ان کی بات نہیں مانی۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کے سرفراز کا فیصلہ پوری طرح الٹا پڑگیا اور ہندوستان نے ایک بڑا اسکور کھڑا کردیا۔ اورآج پاکستان کوکراری شکست ہوئی۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے میچ سے پہلے پانچ ٹویٹ کئے تھے ، جس میں انہوں نے ٹیم کو بے خوف ہوکر کھلے دماغ سے کھیلنے کیلئے کہا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے کہا تھا۔ عمران خان نے لکھا تھا کہ جیت کی حکمت عملی کے تحت سرفرازاحمد کو بلے بازوں اور گیند بازوں کے ساتھ جانا چاہئے کیونکہ کام چلاو بلے باز یا گیند باز شاید ہی کبھی دباو میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ خاص کہ ّآج جیسے دباو والے میچ میں ، جب پچ میں نمی نہ ہو سرفراز کو ٹاس جیت کر بلے بازی کرنی چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading