پاکستانی بلے باز امام الحق لڑکیوں سے افیئر کے معاملے میں پھنسے

اسلام آباد ۔پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ ان پر لڑکیوں سے افیئر رکھنے اور انہیں دھوکہ دینے کے الزام ہیں۔ لڑکیوں کے ساتھ ان کی مبینہ وہاٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ٹویٹر یوزر نے وہاٹس ایپ چیٹ کو لیک کیا ہے اور امام الحق پر لڑکیوں کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایاہے۔

امام کی مبینہ وہاٹس ایپ چیٹ کے جو اسکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں ان میں 4 لڑکیوں سے ان کی بات چیت بتائی گئی ہے۔ نیوز18 ان میں سے کسی بھی اسکرین شاٹ کے حقیقی ہونے کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یا امام الحق کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

امام الحق پر الزام لگانے والے ٹویٹر یوزر نےلکھا کہ لڑکیوں نے اس سے رابطہ کیا اور پاکستانی سلامی بلے کا انکشاف کرنے کو کہا۔ یہ سبھی معاملے گزشتہ 6 مہینے کے بتائے جارہے ہیں اور ان میں سے کچھ بات چیت ورلڈ کپ کے دوران ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے

(بہ شکریہ نیوز اردو 18)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading