پانی بل کے بقایا داران کے کنکشن منقطع، بل ادا نہ کرنے والوں کی سپلائی اپریل میں بند ہوگی

پانی بل کے بقایا داران کے کنکشن منقطع، بل ادا نہ کرنے والوں کی سپلائی اپریل میں بند ہوگیتھانے (آفتاب شیخ)
پانی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے محکمہ واٹر سپلائی نے بدھ کے روز 129 صارفین کے پانی کے کنکشن منقطع کر دیے، جبکہ گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر 12,790 کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔ بدھ کے دن بھر کی کارروائی میں دو کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔

میونسپل کمشنر سوربھ راؤ کی ہدایت پر محکمہ واٹر سپلائی نے بقایا داران کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ بڑے رہائشی کمپلیکس، کمرشل عمارتوں اور ٹاورز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سال اب تک 13,402 صارفین کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2,361 موٹر پمپ ضبط اور 676 پمپ روم سیل کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ واٹر سپلائی نے رواں مالی سال میں 225 کروڑ روپے کی مجموعی واجب الادا رقم میں سے 136 کروڑ روپے وصول کر لیے ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

بقایا داران کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے حکام نے واضح کیا ہے کہ جو صارفین مارچ کے آخر تک اپنے پانی کے بل ادا نہیں کریں گے، ان کی سپلائی اپریل کے پہلے ہفتے میں بند کر دی جائے گی۔ مزید برآں، بقایا جات پر لاگو جرمانے، سود اور انتظامی چارجز میں 100 فیصد رعایت فراہم کرنے والی "ابھے یوجنا" کی اسکیم 31 مارچ 2025 کو ختم ہو جائے گی، اور اگلے مالی سال میں اس طرح کی کوئی اسکیم دستیاب نہیں ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading