پالگھر ایس پی بالا صاحب پاٹل اور کاسہ پولیس اسٹیشن کے اعزاز میں استقبالیہ
فلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مسجد الرحمن تاراپور کی جانب سے شال، گلدستہ اور ٹرافی پیش کر کے عزت افزائی
پالگھر(آفتاب شیخ)
فلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مسجد الرحمن تاراپور کی جانب سے گزشتہ روز پالگھر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بالا صاحب پاٹل اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ پیش کیا گیا۔ یہ ملاقات ایس پی آفس پالگھر میں ہوئی، جہاں ٹرسٹ کے صدر ایاز الدین شیخ (نیشنل ایوارڈ یافتہ ریٹائرڈ پرنسپل نئی ممبئی) نے ایس پی بالا صاحب پاٹل کو شال، گلدستہ اور ٹرافی پیش کی۔
یہ اعزاز اس بات کی خوشی میں دیا گیا کہ پالگھر ایس پی آفس کو پورے مہاراشٹر میں اول درجہ حاصل ہوا۔ ایاز الدین شیخ نے کہا کہ یہ پالگھر ضلع کے لیے باعث فخر ہے اور اس کامیابی کا سہرا بالا صاحب پاٹل اور ان کی محنتی ٹیم کے سر جاتا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سروے کو بھی شال و گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا، اور دیگر موجود افسران کی بھی عزت افزائی کی گئی۔بعد دوپہر دو بجے ٹرسٹ کا وفد کاسہ پولیس اسٹیشن پہنچا، جہاں پولیس انسپکٹر اویناش مانڈنے اور ان کی ٹیم کو کاسہ پولیس اسٹیشن کو مہاراشٹر میں اول اور ملک بھر میں پندرہویں درجہ پر آنے کی خوشی میں مبارکباد دی گئی۔ ٹرسٹ کی جانب سے انہیں بھی شال، گلدستہ اور ٹرافی پیش کی گئی۔ ایاز الدین شیخ نے کہا کہ یہ ہمارے علاقہ کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس کامیابی کا سہرا اویناش مانڈنے اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
اس تقریب کی کامیابی میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس نائیک، پولیس انسپکٹر سروے، اے پی آئی ساگر کاولے، اور اے پی آئی نواس کینے نے بھرپور تعاون کیا۔
استقبالیہ میں ٹرسٹ کے صدر ایاز الدین شیخ کے علاوہ نائب صدر محمد رفیق، سیکریٹری زین الدین شیخ، خازن افضل شیخ، ممبران خدا داد شیخ، ناصر الدین شیخ، عطاء اللہ مارکنڈے، عبدالصمد شیخ، عتیق شیخ، ابراہیم شیخ، کوثر شیخ، عبدالاحد شیخ اور بہار شیخ موجود تھے۔