پالم میں مسلمانوں کی 20دوکانوں کی توڑ پھوڑ‘لاکھوں کا نقصان ‘گرفتاریوں کادور شروع

palam

پالم( پربھنی):18جولائی۔(ورق تازہ نیوز)پربھنی ضلع کے اہم تعلقہ پالم میں 17جولائی کو شام تقریبا سات بجے دو گروپوں میں میں زبردست سنگ باری ہوئی جس میں اقلیتی طبقہ کے کچھ نوجوان زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول ہے اور پولیس کی بھاری جمعیت شہر میں تعینات کردی گئی ۔فرقہ پرستوں نے بس اسٹینڈ علاقہ میں واقع مسلمانوں کی تقریبا20 دوکانوں و ہاتھ گاڑوں کو آگ لگادی جس میں لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔اس فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولس نے کل رات سے ہی دونوں فرقوں کے افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے بالخصوص مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے ۔ ناندیڑشہر سے تقریبا 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پالم تعلقہ میں کل شام سات بجے بس اسٹینڈ کے پاس دو نوجوانوں میں معمولی بات پر بحث و تکرار ہو گئی تھی جس کے بعد معاملہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل ہوگیا اور اکثریتی طبقے کے افراد نے نے اقلیتی طبقے کے دوکانوں اور فروٹ کے ہاتھ گاڑوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے ہوئے شہر میں فساد برپا کردیا اس کے بعد بعد دونوں گروپوں میں زبردست پتھراو¿ بھی ہوا جس میں اقلیتی طبقے کے نوجوان زخمی ہوئے ہیں ان زخمی نوجوانوں میںسہیل پٹھان‘ غوث قریشی ‘محمد نوید‘ شیخ بلال ‘سید ناصر‘ فیروز پٹھان و دیگر شامل ہےں ۔ان تمام زخمیوں کو علاج کے لیے پالم کے دےہی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پربھنی کے ایس پی کرشن کانت پولس کی بھاری جمعیت کے ساتھ یہاں پہنچ گئے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فی الحال شہر میں اضطراب آمیز سکون ہے ۔غیر مصدقہ ذرائع کے بموجب پولس نے فساد کے معاملے میں اقلیتی طبقہ کے 91اوراکثریتی طبقہ کے 150سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں جس کے بعد گرفتاریوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔آگ زنی کی واردات میں اقلیتی طبقہ کی دوکانوں اور ہاتھ گاڑوں کابڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس میں لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاک ہوگئی ہے ۔ پولس نے آج شہر میں امن وامان کی برقراری کیلئے امن کمیٹی کاا جلاس طلب کیا جس میں دونوں سماج کے افراد کو پُرامن رہنے کی تلقین کی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading