پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی! سامعین گیلری سے لوک سبھا میں کودے دو نوجوان ۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں بڑی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ بدھ کو لوک سبھا کی کارروائی کے دوران ایوان میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب اچانک دو نوجوان سامعین گیلری سے ایوان میں داخل ہو گئے۔ چھلانگ لگاتے ہی دونوں نوجوان آگے بڑھنے لگے۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، اس وقت ایوان میں موجود اراکین پارلیمنٹ نے دونوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے جوتے سے کچھ نکالنے کی کوشش کی۔ کئی ارکان پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ایوان کے اندر پیلا دھواں بھی نظر آیا۔

https://x.com/barandbench/status/1734852163548135542?s=20

ارکان پارلیمنٹ نے دونوں کو پکڑ کر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ ایوان کی کارروائی کی صدارت کرنے والے چیئرمین راجندر اگروال نے فوری طور پر لوک سبھا کی کارروائی روک کر اسے دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading