پارلیمنٹ میں امت شاہ نے کہا:مناسب وقت پر جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا

دہلی:مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز کہاہے کہ جموں کشمیر تشکیل نو (ترمیمی) بل کا ریاست کی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے اورمناسب وقت پر جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی حیثیت دی جائے گی واضح رہے کہ جموں و کشمیر تشکیل نو (ترمیمی) بل ، 2021 پر لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بل میں کہیں بھی نہیں لکھا گیا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اس بل کا جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریاست کو مناسب وقت پر ریاستی حیثیت دی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading