ٹیکس دہندگان ’فرضی حکم ‘ کے جھانسےمیں نہ آئیں، آج ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ

محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ’جعلی احکامات‘ کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ انکم ٹیکس رٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست یعنی صرف آج تک ہے اس لئے آج ہی اپنی ریٹرن فائل کردیں۔

محکمہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام پر وائرل ’جعلی آرڈر‘ کی تصویر اشتراک کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا ، ’’سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کو معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس رٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک حکم وائرل ہو رہا ہے۔ یہاں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 اگست 2019 تک یعنی آج تک اپنا ریٹرن داخل کریں۔

سوشل میڈیا پر وائرل جعلی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 اگست سے بڑھا کر 30 ستمبر کردی گئی ہے۔ اس پر جاری ہونے کی تاریخ 29 اگست ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading