ٹول کٹ معاملہ۔ دیشا روی کے بعد دود یگر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کی اجرائی

ان پر دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہونے کا شبہ ہے او روہ راست طور پر موافق خالستان عناصر سے بھی بات چیت کررہے تھے۔
نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے پیر کے روز کہاکہ سوشیل میڈیا پر کسانوں کے احتجاج کے متعلق ”ٹول کٹ“ مبینہ شیئر کرنے والے دو جہدکاروں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاگیاہے‘ دو دن قبل اسی کیس کے ضمن میں موسمی جہدکار دیشا روی کی بھی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ”نکیتا جاکیب اور شانتانو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاگیاہے۔

ٹول کٹ معاملے کے ضمن میں یہ دونوں مطلوب ہیں۔ان پر دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہونے کا شبہ ہے او روہ راست طور پر موافق خالستان عناصر سے بھی بات چیت کررہے تھے۔

درایں اثناء نکیتا نے ٹرانزٹ ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے۔ جسٹس پی ڈی نائیک کی بنچ پر کل اس معاملے کی سنوائی مقرر کی گئی ہے۔

کچھ ناقدین نے ہندوستان میں اجتحاج کو بھڑکانے کی ایک سازش کے لئے ثبوت کے طور مذکورہ ٹول کٹ کا حوالہ دیاہے۔

مذکورہ 21سالہ جہدکار دیشا روی کو ہفتہ کے روز بنگلورو سے گرفتارکرکے اتوار کے روز دہلی کی ایک عدالت نے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں بھیج دیاہے

Leave a comment