برسوں سے بند سگنل کو چالو کرنے کو لے کر کارپوریشن لاپرواہ
سگنل کے بند پڑے رہنے سے ٹریفک میں ہوا اضافہ، حادثات بڑھے، پولیس پریشان
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی ایشیا کی سب سے بڑی پاور لوم نگری بھیونڈی شہر بغیر ٹریفک سگنل کے ہی چل رہا ہے ۔ کئی سال پہلے لاكھو روپیہ خرچ کر بھیونڈی کارپوریشن علاقے میں ٹریفک سگنل لگایا گیا تھا جو کئی برسوں سے مکمل طور پر بند پڑا ہے ۔ جسے چالو کرنے کو لے کر کارپوریشن انتظامیہ لاپرواہ بنا ہوا ہے ۔ اس وجہ سے لوگوں کو ان دنوں جم کر ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پولیس اسے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔
بھیونڈی کارپوریشن کے کلیان ناکہ ، دھامنكرناكہ ، ونجارپٹی ، ندی ناکہ، انجور پھاٹا کے علاوہ ممبئی ناسک ہائی وے پر رانجنولی ناکہ، مانكولی کے علاوہ بھیونڈی شہر کے منڈئی علاقے میں کارپوریشن نے کئی سال پہلے كرڑوں روپئے خرچ کرکے ٹریفک سگنل نصب کرایا تھا۔ تاکہ عوام کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لیكن ان ٹریفک سگنلوں میں بہت سے سگنل جہاں کبھی چالو ہی نہیں ہوئے وہیں جو سگنل چالو ہوئے بھی تھے تو وه بھی کئی برسوں سے پوری طرح بند پڑے ہے۔ جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ اس سگنل نظام پر کارپوریشن ہر سال 15 لاکھ روپئے خرچ کرتی ہے ۔ ان سگنلوں کے بند کی وجہ سے بھیونڈی کی عوام کو ٹریفک جام کے مسئلے سے گزرنا پڑ رہاہے ۔ لوگوں کا الزام ہے کہ سگنل بند ہونے کی وجہ سے کوئی بھی گاڑی کسی بھی سمت میں جانے لگتی ہے ۔ اس وجہ سے ان راستوں پر ہمیشہ ہی ٹریفک جام لگی رہتی ہے۔ اتنا ہی نہیں سگنل کی غیر موجودگی میں یہاں پر حادثات بھی جم کر ہو رہے ہے ۔ ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کا دس منٹ کا راستہ ایک گھنٹے میں طے ہو رہا ہے ۔ خراب سڑک اور بند سگنل کی وجہ سے شہر کے ہر حصے میں آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہے ۔ باوجود انتظامیہ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بے قصور شہریوں کو آئے دن اپنی جان گوانی پڑ رہی ہے ۔
سگنل بند ہونے سے ٹریفک پولیس پر اضافی بوجھ
ٹریفک محکمہ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر موہتے نے بتایا کہ ان کے پاس پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہے ۔ سگنل بند ہونے کی وجہ سے پولیس والوں پر ٹریفک سنبھالنے کا اوور لوڈ پڑ رہا ہے ۔اگر سگنل چالو رہتا تو نہ تو پولیس والوں کو اس پریشانی سے گزرنا پڑتا اور نہ عوام کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ مقامی لوگوں نے کارپوریشن سے فوری طور پر سگنل نظام کو درست کر چالو کرنے کی مانگ کی ہے ۔ لیکن کارپوریشن اس مسلئے کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے ۔ ادھر کارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھیونڈی میں ان دنوں بڑے پیمانے پر سڑک بنانے کا کام شروع ہے ۔ سڑک تعمیر کے بعد سگنل کو بھی شروع کیا جائے گا ۔