ٹرمپ نے روس، ترکی پر پابندیوں کے بل کو منظوری دی

واشنگٹن۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس اور ترکی کے خلاف پابندی لگائے جانے والے دفاعی بل کو منظوری دے دی ۔مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ روز قومی دفاع اتھارٹی قانون (این ڈی اے اے ) 2020 کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں جوائنٹس بیس اینڈریوز میں منعقد ایک تقریب میں مسٹر ٹرمپ نے اس متنازع بل پر دستخط کئے ۔ اس بل سے امریکی دفاع اخراجات میں 20 ارب ڈالر یعنی تقریبا 2.8 فیصد اضافہ ہوگا۔اس قانون کا بیرون ملک میں احتجاج شروع ہو گیا ہے ۔ اس بل میں روس، ترکی اور دیگر ممالک کے خلاف تادیبی کارروائی کی تجویز ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading