ٹرمپ نے ایران پر حملے کو دی منظوری، صلاح و مشورے کے بعد روکی کارروائی: رپورٹ

ماسکو، 21 جون (اسپوتنک)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے جاسوسی طیارے کو ایران کے ذریعہ مار گرائے جانے کے بعد اس کے کئی ٹھکانوں پر حملے کی منظوری دینے کے بعد اپنے فیصلے کو بدلتے ہوئے اس مہم کو فی ا لحال روک دینے کا حکم دیا ہے۔روزنامہ نیویارک ٹائمس نے امریکی افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ڈرون طیارے کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے ایران کے رڈار اور میزائل ٹھکانوں پر حملے کی منظوری دی تھی لیکن انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ غور و خوص کے بعد امریکی صدر نے فی الحال اس کارروائی کو روک دینے کا حکم دیا۔نیویارک ٹائمس نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا کہ امریکی لڑاکو طیارہ اور جنگی جہاز ایران پر میزائل سے حملہ کرنے کے لئے تیار تھے لیکن آخری لمحات میں یہ کارروائی روک دینے کے حکم دیا گیا۔ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈز کارپس (آئی آر جی سی) نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو ایک امریکی خفیہ ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading