ویڈیو: ندی پر تعمیر پل گرا ، 20 تا 25 افراد بہہ گئے

پونے۔ (ورق تازہ نیوز)پونے کے ماوال علاقے میں کندملیا کے قریب اندرائنی ندی پر واقع پل گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ آج بروز اتوار کو پیش آیا ہے۔ اس حادثے کے بعد اب بچاؤ کارروائی کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 20 سے 25 سیاح ندی میں بہہ گئے ہیں۔ بہہ جانے والے سیاحوں کو بچانے کے لیے جنگی سطح پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ادھر، اندھیرا چھانے کے باعث بچاؤ کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔ این ڈی آر ایف کے جوانوں نے کچھ لوگوں کو پانی سے بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کچھ لوگ اب بھی گرے ہوئے پل کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں باہر نکالنے کے لیے لوہے کے پل کو کاٹ کر ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پھنسے ہوئے سیاحوں کی جانب سے خوف کے عالم میں این ڈی آر ایف اہلکاروں کے پاؤں کو مضبوطی سے پکڑنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading