ویڈیو:میں اللہ کا بندہ ہوں کہہ کر ہلدوانی کے متاثرین میں نقدرقم تقسیم کررہے نوجوان کا ویڈیو وائرل،پولس نے بھی پکڑا مگر۔۔۔۔

ہلدوانی : (ورق تازہ نیوز) ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ایک مسلم نوجوان خود کو اللہ کا بندہ کہہ کر فساد سے متاثرہ ہلدوانی(اتراکھنڈ) کے متاثرین میں نقد رقم تقسیم کررہاہے۔

سلمان خان نامی اس نوجوان کا تعلق حیدرآباد سے بتایاجارہا ہے اور ہمیشہ سے امت مسلمہ اور ضرورت مندوں کیلئے اسطرح کے اقدامات کرتارہتاہے۔

مگر ہلدوانی پولس کو اسکی اطلاع ملی توانھوں نے سلمان خان کو پوچھ گچھ کیلئے پولس اسٹیشن طلب کیاتھا لیکن بعدمیں جانے دیاگیا ۔یہ نوجوان ایک سیاہ رنگ کے بیاگ میںنقد رقم کے بنڈل متاثرین کوخوداپنےہاتھوں سے تقسیم کررہا ہے۔ہمارے قارئین بھی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔