وہاٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک کا سرور ڈاؤن، دنیا بھر کے یوزر پریشان

وہاٹس ایپ یوزرس تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں اور انسٹا گرام پر اسٹوری لگانے میں یوزرس کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک پر لنک، تصویریں پوسٹ کرنے میں یوزرس کو پریشانی ہو رہی ہے۔ ٹوئٹر پر بھی لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

وہاٹس ایپ پر لوگ ایک دوسرے کو بھیجی گئی تصویر، ویڈیو اور ڈاکومنٹس شیئر نہیں کر پا رہے ہیں تو وہیں انسٹاگرام پر لوگ انسٹا اسٹوری اور فیڈ چیک نہیں کر پا رہے ہیں۔ فیس بک پر لوگ اپنی نیوز فیڈ نہیں دیکھ پا رہے ہیں، ساتھ ہی یہاں بھی تصویر پوسٹ کرنے میں یوزرس کو پریشانی ہو رہی ہے۔

حالانکہ بدھ کی رات ساڑھے نو بجے کے پہلے تک ٹوئٹر ٹھیک کام کر رہا تھا، لیکن اس کے بعد اس کا سرور ڈاؤن ہو گیا۔ اس بارے میں ’ٹوئٹر سپورٹ‘ نے ٹوئٹ کر کے جانکاری دی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading