وہاب ریاض نے پرانا ریکارڈ توڑدیا

ٹانٹن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے 45رنزکی شاندار اور یادگار اننگز کھیلی۔یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کا اس نمبر پر سب سے بڑا سکور ہے۔اس سے قبل نویں نمبر پر یہ ریکارڈ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لیگ سپنر عبدالقادر کے پاس تھا جو کہ انھوں نے 1983 ءکے ورلڈ کپ کے دوران برمنگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 41رنز بناکر قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 ئ کے سترہویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو41 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز اچھا آغاز نہ دے سکے اور فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پیٹ کمنز کی گیند پر رچرڈسن کو باونڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading