وکھے پاٹل پر تنقیدیں آیا رام گیا رام جے شری رام کے نعروں سے گونجا ایوان

ممبئی، 17جون(یواین آئی )مہاراشٹر میں قانون ساز اسمبلی کے پہلے روز ہی ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوگئی جب کانگریس کے باغی بی جے پی لیڈر رادھے کرشن وکھے پاٹل ایوان میں داخل ہوئے اس وقت اپوزیشن کے تیور انتہائی جارحانہ ہوگئے اور نعرے بازی شروع ہوگئی آیا رام گیا رام جے شری رام کے شور شرابے ہونے لگے۔

اس دوران بر سر اقتدار پارٹی کے اراکین بھی جوش میں آگئے اور انہوں نے بھی اپوزیشن کو گھیرتے ہوئے جئے شری رام کے نعرے بلند کر دئیے۔ کانگریس کے نائب اپوزیشن لیڈر محمد عارف نسیم خان نے بطور احتجاج ایوان میں آیا رام گیا رام کا نعرہ بلند کیا اس کا ساتھ این سی پی کے رکن اسمبلی جتندر آہواڑ نے دیا اس کے بعد ہی ایوان ہنگامہ کی نذر ہوگیا۔

وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ان کی کابینہ کے ایوان میں داخل ہوتے ہی اپوزیشن نے پلے کارڈ لے کر ہنگامہ آرائی شروع کردی اور دونوں پارٹیوں کے اراکین آمنے سامنے آگئے اس کے بعد دونوں اراکین اسمبلیوں نے ایوان میں بھی ہنگامہ آرائی کی ہے پہلے روز ہی اسمبلی کی کارروائی ہنگاموں کی نذر ہونے کے سبب یہ اجلاس مزید ہنگامے خیز ہونے کا امکان ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading