
اورنگ آباد: 9 فروری( ورق تازہ نیوز) اورنگ آباد میں 13 اور 14 فروری کو دو روزہ قومی سمینار بعنوان” دکن میں غزل کی روایت:ولی کے حوالے سے۔“ منعقد ہو رہا ہے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر رفیق زکریا سینٹر فار ہائر لرننگ اینڈ ایڈوانس ریسرچ‘ شعبہ اردو مولانا آزاد کالج اورنگ آباد ‘ ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وےمن اورنگ آباد کے اشتراک سے کا بمقام ڈاکٹر رفیق زکریا سینٹر فار حیدر لرننگ اینڈ ایڈوانس ریسرچ‘ روضہ باغ اورنگ آباد میں منعقد ہونے والے قومی سیمینار کے ذیل کے موضوعات اس طرح ہیں ۔۱)دکن میں اردو غزل ولی سے قبل (۲)دکنی غزل گو شعرائ(۳) اردو غزل کی دکن کی دین (۴)دکن کا تصورِ محبوب :ولی کے خصوصی حوالے سے(۵) ولی اور اس کے معاصرین (۶)ولی اردو کا چاسر (۷)ولی کی شعری کائنات (۸)ولی شاعرِ تصوف (۹)ولی کی سراپا نگاری (۰۱)ولی محبت اور انسانیت کا شاعر(۱۱) ولی کی تلمیحات (۲۱)زبان اورنگ آبادی اور ولی“ (۳۱)اردو شاعری پر ولی کے اثرات(۴۱) اکیسویں صدی میں ولی کی معنویت (۵۱)دکن کے مخصوص شاعر پر مقالہ۔ مقالہ سمینار کے لیے قومی ایڈوائزری کمیٹی اور انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے ایڈوائزری کمیٹی میں پروفیسر عتیق اللہ دہلی پروفیسر خواجہ اکرام الدین جے این یو دہلی پروفیسر انور پاشا جے این یو دہلی ڈاکٹر عقیل ڈاکٹر شیخ عقیل احمد این سی پی یو ایل اور دیگر شامل ہیں سیمینار قدم شریف فاطمہ رفیق زکریا صدر صدر نشین مولانا آزاد ایجوکیشن ٹرسٹ اورنگ آباد کی زیرسرپرستی ڈاکٹر غلام ربانی ڈاکٹر رضا اللہ خان ڈاکٹر مظہر فاروقی کی زیر نگرانی ہو رہا ہے اساتذہ کی ریاستیں ریشی کے لئے غیر رہائشی سات سو روپیہ ہر طلبائ کیلئے 300 روپے مقرر کی گئی ہے اس میں ہندوستان کا اہم شہروں سے اردو کے اساتذہ اسکالرز ادیب اور نقاد شرکت کر رہے ہیں