وقف ترمیمی بل 2024: جے پی سی کی میٹنگ میں ہنگامہ کا سلسلہ جاری، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پھر کیا واک آؤٹ

وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے جائزہ کا دور جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی کمیٹی لگاتار میٹنگیں کر رہی ہے، لیکن اس میں ہنگامہ ہونا اب عام بات ہو گئی ہے۔ پیر کے روز ایک بار پھر جے پی سی کی میٹنگ میں ہنگامہ ہو گیا اور اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے واک آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ میٹنگ میں درست پریزنٹیشن نہیں دیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے مطابق دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ پیش آج کی رپورٹ کو نوٹس میں لینا غلط ہے۔ اس کے موجودہ ایڈمنسٹریٹر کی رپورٹ کو دہلی حکومت نہیں مانتی، اس لیے اس کو نظر انداز کیا جانا چاہیے۔ جب ان کی بات نہیں سنی گئی تو پریزنٹیشن کے دوران ہی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ میٹنگ سے باہر نکل گئے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے دہلی وقف بورڈ کے حاکم نے دہلی حکومت کی جانکاری کے بغیر ہی پریزنٹیشن میں تبدیلی کر دی۔ عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ محمد عبداللہ، کانگریس کے نصیر حسین اور محمد جاوید سمیت دیگر کچھ اپوزیشن اراکین میٹنگ کو چھوڑ کر باہر نکل گئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading