وزیر اعظم بدعنوان ہیں، وہ سچ نہیں چھپا سکتے: راہل گاندھی

نئی دہلی:26٬اکتوبر۔(ایجنسیز) مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے خلاف یہاں سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کررہے کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے آج لودھی روڈ نئی دہلی میں واقع تھانہ میں گرفتاری دی۔ سی بی آئی ہیڈکوارٹر پر دن میں تقریباً گیارہ بجے شروع ہوئے دھرنا اور مظاہر ہ میں کانگریس کے صدر تقریباً دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک شامل رہے اور اس کے بعد راہل گاندھی، کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل ، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا ، پارٹی کے لیڈر دیپندر ہڈا ، پارٹی کے اعلی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا ، پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور پرمود تیواری سمیت کئی لیڈروں نے گرفتاری دی۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ اس مظاہرہ میں سی پی آئی کے ڈی راجہ اور جنتا دل یو کے سابق رہنما شرد یادو بھی موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading