وزیراعظم کی ’’من کی بات‘‘ کے جواب میں کانگریس کی ’’دیش کی بات‘‘

وزیراعظم کی ’’من کی بات‘‘ کے جواب میں کانگریس کی ’’دیش کی بات‘‘

نئی دہلی ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی من کی بات ماہانہ ریڈیو پروگرام کے مقابل نیا پروگرام شروع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس نے دیش کی بات پروگرام شروع کردیا ہے ۔ ہفتہ کے دن سے یہ پروگرام سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست جاری کیا گیا ہے ۔ اس کا پہلا حصہ صبح 11 بجے سے شروع ہوگیا ۔ پارٹی ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ کانگریس نے سوشیل میڈیا پر دیش کی بات پروگرام شروع کیا ہے ۔ کانگریس کے سوشیل میڈیا سربراہ روہن گپتا نے کہا کہ دیش کی بات پروگرام میں عام آدمی سے متعلق مسائل کے بارے میں بات کی جائے گی اور حکومت کی ناکامیوں پر بھی سوال اٹھائے جائیں گے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading