نئی دہلی:بی جے پی کے بزرگ رہنما اور بھارت رتن لال کرشن اڈوانی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی دہلی میں واقع اڈوانی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصاویر بھی منظرِ عام پر آئی ہیں۔ اڈوانی آج 98 برس کے ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے اڈوانی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ اڈوانی جی ایک ایسے مدبر اور دور اندیش سیاستدان ہیں جن کی قوم کے تئیں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
ہفتہ کے روز وزیراعظم مودی اڈوانی کے گھر پہنچے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ دیر تک خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔