وزیراعظم مودی نے پہلی مرتبہ رام مندر پراپناموقف واضح کیا

نئی دہلی: یکم جنوری : (ایجنسیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح طور پر کہا ہے کہ رام مندر پر آرڈیننس لانے پر غور قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد ہی کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ انٹرویو کے دوران یہ بات کہی۔ وزیر اعظم مودی نے نئے سال کے پہلے ہی دن انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک جوکھم بھرا تھا اور وہ جوانوں کے تحفظ کو لے کر فکر مند تھے۔وزیر اعظم مودی نے انٹرویو میں آر بی آئی گورنر کے عہدہ سے ارجت پٹیل کے استعفی کے سوال پر کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی ، میں پہلے بھی یہ انکشاف کرچکا ہوں کہ انہوں نے مجھے چھ سات ماہ پہلے ہی استعفی کیلئے کہہ دیا تھا۔ انہوں نے یہ بات تحریری طور پر بھی دی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading