وزن کم کرنے کیلئے چہل قدمی نہیں کرسکتے تو پھر یہ عادتیں اپنالیں

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ 10 ہزار قدم روزانہ چلتے ہیں تو آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا اور آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی چند دن میں ہی غائب ہونا شروع ہوجائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو 10 ہزار قدم چل کر اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو بھی اپنی چند عادات تبدیل کرکے یہی نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا استعمال:
ماہرین نے موٹاپے کا شکار ہونے والے افراد کو لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا بھرپور استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اپنی گاڑی کو پارکنگ میں زیادہ سے زیادہ دور کھڑی کریں۔

ظہرانے کے بعد چہل قدمی:
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ آفس میں کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے چہل قدمی کی جائے، حتیٰ کہ اپنا پانی بھی خود اٹھ کر جاکر پیا جائے۔

اس کے بارے ایک تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ایک خاتون اگر 12 ہفتوں تک ہر ہفتے کے تین دنوں میں صرف ایک ایک گھنٹہ بھی چہل قدمی کرے تو اس کی کمر 1.1 انچ کم ہوجاتی ہے جبکہ 1.5 فیصد فیٹ بھی ختم ہوتا ہے۔

تیزی سے چلنا:
جب آپ تیزی سے چلتے ہیں تو آپ کے جسم میں موجود کیلوریز کافی تیزی سے جلتی ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ آہستہ چلنا شروع کریں اور 5 منٹ بعد ہی تیزی سے چلنے لگ جائیں۔

چڑھائی پر چڑھنا:
ماہرین نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں چہل قدمی کرنے بالخصوص اونچائی کی طرف جانے میں زیادہ کیلوریز ختم ہوتی ہیں۔ اگر ہفتے میں صرف تین مرتبہ بھی ایسا کرلیا جائے تو یہ عادت زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

چلنے کے انداز پر توجہ:
اس سے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ اپنے پیٹ کو کھینچ کر چلنے اور درست انداز میں سامنے دیکھ کر چلنے سے بھی جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہمیشہ سیدھے چلیں۔

نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے۔ بہتر تشخیص و تجویز کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading