واٹس ایپ نے 2GB تک فائلز بھیجنے کا نیا فیچر متعارف کروادیا

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے مخصوص صارفین کو ایک زبردست سہولت فراہم کردی ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق کپمنی نے ایک نیا تجربہ کیا ہے جس میں صارفین واٹس ایپ کی مدد سے 2GB سائز تک کی فائلز دوسرے صارف کو بھیج سکتے ہیں۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال صرف ارجنٹائن کے کچھ بیٹا صارفین کیلئے میسر ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ واٹس ایپ مستقبل میں اسی فیچر کو مزید صارفین کیلئے متعارف کروائے گا۔یاد رہے کہ فی الحال واٹس ایپ پر صارفین کیلئے 100MB سے بڑی فائلز کو شیئر کرنا ممکن نہیں ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading