والدین آر ٹی ای داخلوں کے نام پر کسی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں – سی ای او روہن گھوگے داخلے کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور شفاف، کسی بے ضابطگی کی صورت میں شکایت درج کرائیں

والدین آر ٹی ای داخلوں کے نام پر کسی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں – سی ای او روہن گھوگےداخلے کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور شفاف، کسی بے ضابطگی کی صورت میں شکایت درج کرائیں

تھانے (آفتاب شیخ)
بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم کے حق کے قانون 2009 کے تحت محروم اور کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے 25 فیصد داخلے محفوظ رکھے گئے ہیں۔ یہ عمل مکمل طور پر آن لائن اور شفاف ہے، جس میں انسانی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ تاہم، والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے لالچ یا دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ یہ اپیل ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے نے کی ہے۔

آر ٹی ای کے تحت داخلے قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جاتے ہیں، اور اسکول وار فہرست آن لائن جاری کی جاتی ہے۔ اگر کسی والدین کو داخلے کے حوالے سے کسی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا شبہ ہو، تو وہ فوری طور پر متعلقہ تعلیمی افسران یا اداروں کو اطلاع دیں۔ شکایات ای میل کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن، پونے (depmh2) اور کمشنر (تعلیم)، پونے (educommoffice) کو بھیجی جا سکتی ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تھانے ضلع میں اگر کسی بھی شخص کو داخلے کے عمل میں مداخلت کرتے یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) بالاصاحب راکشے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمل کو شفاف اور ہموار بنانے میں تعاون کریں تاکہ مستحق بچوں کو ان کا تعلیمی حق حاصل ہو سکے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading