اقلیتی برادری کی اسکیموں کو استفادہ کنندگان تک پہنچائیں – اقل یتی برادری کی مجموعی ترقی کے لیے منصوبوں اور اقدامات کو مؤثر طریق ے سے نافذ کرنا – اقلیتی ترقی کے وزیر دتاترے بھرنے کی ہدایت

اقلیتی برادری کی اسکیموں کو استفادہ کنندگان تک پہنچائیں
– اقلیتی برادری کی مجموعی ترقی کے لیے منصوبوں اور اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا
– اقلیتی ترقی کے وزیر دتاترے بھرنے کی ہدایت

ممبئی (آفتاب شیخ)

ریاست میں اقلیتی برادری کی مجموعی ترقی کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں، جن کے فوائد براہ راست مستحقین تک پہنچانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اقلیتی ترقی کے وزیر دتاترے بھرانے نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اسکیموں کے مؤثر نفاذ کے لیے سخت منصوبہ بندی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سے مستفید ہو سکیں۔

وزارت میں آج اقلیتی ترقی کے وزیر دتاترے بھرنے کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اقلیتی ترقی کے سکریٹری، ریاست کے مختلف اضلاع کے کلکٹران، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسرز (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے)، ڈپٹی سکریٹری ملند شینائے، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر دتاترے بھرنے نے کہا کہ اقلیتی برادری کی ترقی کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقلیتی برادری کی ہمہ جہت ترقی کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور ان کی قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم اسکیموں میں اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپ، مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری، سیلف ہیلپ گروپس کی حوصلہ افزائی، اور اقلیتی اسکولوں کی جدید کاری جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ مستحقین تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading