اماراتی ذرائع ابلاغ میں عراقی باشندے ادیب سامی کا قصہ زیر گردش رہا جو نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں میں اپنے دو بیٹوں کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا۔ جمعے کے روز ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔امارات کے انگریزی اخبار کے مطابق 52 سالہ سامی نیوزی لینڈ کا عراقی نژاد شہری ہے۔ وہ انجینئرنگ کنسلٹینسی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات میںکام کرتا ہے۔ جمعے کے روز کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں مسلح دہشت گرد نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کیتو اس وقت سامی نے اپنے دو بیٹوں عبداللہ 29 برس اور علی (23) برس پر جھک کر ان کو ڈھانپ لیا۔اخبار کے مطابق ادیب سامی کی بیٹی ہبہ کا کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی ہیرو ہیں۔
میرے بھائیوں کو بچاتے ہوئے انہیں کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے نزدیک گولی لگی مگر میرے والد نے اپنے بیٹوں کو آنچ نہیں آنے دی۔عالمی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہاپسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی 2مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کےدوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دل دہلا دینے والے واقعے میں نعیم راشد کے بیٹے بھی گولیوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی۔دوسری جانب عالمی میڈیا نے بھی شہید نعیم راشد کو ہیرو قرار دیدیا ۔کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے اور ان کے بیٹے طلحہ طالبعلم تھے۔حملے میں زخمی ہونے والے 4پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔