نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں میچ شروع ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والی ہلکی بارش سے آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سےتاخیر کا شکار ہوا۔ ٹیم پوزیشن: پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اس میچ سمیت تین میچز جیتنا لازمی ہیں، لہذا یہ میچ اس کے لئے انتہائی اہم ہے۔ نیوزی لینڈ اب تک کسی ٹیم سے نہیں ہاری۔ اس نے چھ میں سے پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز سے اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا البتہ سری لنکا سے ہونے والا  میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ:  کین ولیم سن، ٹام بلینڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم، لیکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، جیمز نیشام، ہینری نکولس، مچل سنٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر۔ پاکستانی اسکواڈ: سرفراز احمد، آصف علی، بابر اعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، وہاب ریاض۔ بشکریہ- وائس آف امریکہ یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading