نیوزی لینڈمیں آتش فشاں کے قریب سے نعشوں کو نکالنے کا مشن مکمل

ویلنگٹن ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے فوجی کمانڈوز نے وائٹ آئی لینڈ پر آتش فشاں کے قریبی علاقے میں نعشوں کی تلاش کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران کمانڈوز کو چھ نعشیں ملیں۔ فوجیوں نے تلاش کا کام ایسے وقت پر مکمل کیا جب آتش فشاں کے دوبارہ پھٹنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر سے جزیرے کے ساحل پر اترے اور چار گھنٹے کی تلاش میں وہ آٹھ لاپتہ افراد میں سے چھ کی نعشوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہے۔ وائٹ آئی لینڈ کے آتش فشاں نے رواں ہفتے پیر کے روز راکھ کا اخراج اور شدید گرم کیچڑ پھینکنا شروع کیا تھا۔ اس جزیرے پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سولہ تک پہنچ گئی ہے۔ کچھ جھلسے ہوئے افراد کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

Read More

Leave a comment