’دی لیڈی ٹائیسن‘ اور کک باکسر کے نام سے جانی جانے والی نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو نے اسلام قبول کرلیا۔

کک باکسر نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی روبی جیسیا اسلام قبول کرنے سے قبل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔
اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہی روبی جیسیا نے نیدر لینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔

لیڈی ٹائیسن روبی نے اسلام قبول کرلیا
دی ٹائیسن لیڈی کے نام سے مشہورمعروف کک باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا یہ خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔کک باکسر روبی جیسیا کا تعلق ہالینڈ سے ہے۔
اسلام قبول کرنے سے قبل ان کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا۔ تاہم انہوں نے چند برس قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔ اسلامی تعلیمات نے انہیں اس قدرمتاثرکیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ روبی جیسیا نے ہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کے سامنے کلمہ شہادت اداکیا اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کئے۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبر
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی بعد ازاں اس پوسٹ کوہٹادیاگیا۔ روبی جیسیا کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اس خبر کو ری ٹوئٹ کیا۔

اور ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشخبری شیئرکرتے ہوئے ان کے حق میں دعاکی کہ خدا ان کی رہنمائی کرے۔کک باکسر روبی جیسیا اسلام قبول کرتے وقت باحجاب تھیں اور ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے محبت اور تعریفوں سے نوازا جارہا ہے۔ روبی دنیا بھر میں دی ٹائیسن لیڈی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
