ممبئی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دولت مند ترین تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ہینڈ بیاگ کی قیمت 2.6 کروڑ روپئے ہے۔ ایک تصویر شائع ہوئی ہے جس میں ریلائینس فاونڈیشن کی چیرپرسن نیتا امبانی اپنے ہاتھ میں 2.6 کروڑ روپئے مالیتی ہیرے جڑے ہوئے ہیرمس ہمالیہ برکن ہینڈ بیاگ تھامے ہوئے بتایا گیا ہے۔ یہ بیاگ 200 ہیرے کے نگینوں سے سجایا گیا ہے۔ برطانوی آکشن ہاز کرسٹیز کے مطابق نیتا امبانی نے یہ ہینڈ بیاگ اپنے ساتھ رکھا ہے۔ تصویر میں ان کے ہمراہ مشہور اداکار بہنیں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔