ناندیڑ کے لکچرر پریم سنگھ چوہان کاقابل ستائش کارنامہ
ناندیڑ:11 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)ممبئی ۔ناگپور نندی گرام ایکسپریس میںسفر کرنیوالے ممبئی کے ایک تاجر کے زیورات سے بھرا بیگ ناندیڑ کے ایک لکچرر پریم سنگھ چوہان نے ریلوے پولس کے حوالے کردی ۔یہ واقعہ گزشتہ دنوں کنوٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ۔پریم سنگھ چوہان ناندیڑ سے کنوٹ B-1/25 برتھ پرسفر کررہے تھے اسی کمپارنمنٹ میں انھیں ایک سفیدبیاگ دیکھائی دیا جس کاکوئی وارث نہیں تھا ۔ انھوں نے بیاگ کو کھولا تو اس میںسونے کے زیورات تھے ۔اگرہ ہ چاہتے تو زیورات رکھ سکتے تھے لیکن دیانتداری کاثبوت دیتے ہوئے یشونت کالج ناندیڑ کے لکچرر چوہان نے بیاگ کنوٹ ریلوے پولس کے حوالے کردیا ۔پولس نے فوری B-1 کمپارنمنٹ میںسفر کرنے والے مسافروں کی جانکاری محکمہ ریلوے سے حاصل کی تو پتہ چلا کہ اس کمپارنمنٹ میں ممبئی کاایک تاجر سمیر راٹھوڑ سفر کررہاتھا ۔ راٹھوڑ کوفوری اطلاع دی گئی اور اسے بیاگ واپس کردیا ۔راٹھوڑ نے ایماندارلکچرر کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اسی طرح ناندیڑریلوے ڈویژنل کے مینجر رابھا نے بھی اس کے اقدام کی ستائش کی ۔