نظام الدین اولیاءدرگاہ میں داخلہ کا معاملہ ‘ دہلی ہائی کورٹ نے جواب طلب کیا

نئی دہلی:10ڈسمبر۔(ایجنسیز) دہلی ہائی کورٹ نے حضرت نظام الدین اولیائ کی درگاہ میں خواتین کے داخلے کی ممانعت پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور درگاہ ٹرسٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے کہ خواتین کو درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راو¿ نے معاملے کی سماعت کے بعد مرکز، دہلی حکومت اور درگاہ ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ 11 اپریل 2019 تک جواب طلب کیا ہے۔پونے کی قانون کی تین طالبات نے عدالت سے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ خواجہ نظام الدین اولیائ کی درگاہ میں خواتین کو رسائی کی اجازت نہیں ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ درگاہ کے باہر نوٹس بورڈ لگا ہے، جس میں انگریزی اورہندی میں واضح لکھا ہے کہ درگاہ کے اندر خواتین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔قانون کی طالبات نے اپنی عرضی میں دلیل دی کہ انہوں نے دہلی پولیس سمیت افسران کو کئی میمورنڈم دیئے، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے اوراس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading