ناگپور کی بارود فیکٹری میں دھماکہ , 5 خواتین سمیت 6 جاں بحق، کئی لوگ زخمی

ناگپور:13/ جون ( ایجنسیز)ناگپور شہر میں جمعرات کی دوپہر ایک فیکٹر میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 6 مزدوروں کی موت واقع ہو گئی ہے جن میں 5 خواتین شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ بنانے والی فیکٹری میں یہ دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو کئی مزدور فیکٹری کے اندر کام کر رہے تھے۔ انہی میں سے تقریباً 6 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے اور کم از کم 3 مزدور زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

دھماکہ کی خبر فوری طور پر فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی کچھ گاڑیاں اور ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ فیکٹری کے اندر پھنسے لوگوں کو فوری طور پر باہر نکالنے کی کوششیں شروع ہو گئیں اور زخمیوں کو اسپتال کے لیے روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمانا علاقے میں موجود چامنڈی بارود کمپنی میں یہ دھماکہ تقریباً ڈیڑھ بجے ہوا۔ دھماکہ کی آواز اس قدر تیز تھی کہ آس پاس کے کئی علاقوں تک اس کی گونج سنی گئی۔ دھماکہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں کئی کلومیٹر دور تک دیکھا گیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کی تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد بھی آگ پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ جائے حادثہ پر انتظامیہ کے کئی افسران بھی پہنچ چکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading