ناندیڑ:4 جولائی۔(ورق تازہ نیوز) یکم جولائی کو مالا کولی پولس نے گٹکھے کا ٹرک پکڑاتھا جس کے ڈرائیور کو فرسٹ جودیشیل مجسٹریٹ پی اے ڈھونڈگے نے تین یوم یعنی 7 جولائی تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ۔یکم جولائی کو ناندیڑ ۔ لاتور سڑک پر مالاکولی میں پولس نے ٹرک نمبر MH 14- AS- 7555 کو پکڑاتھا جس میں دس لاکھ 50ہزار روپیوں کاوزیر گٹکھا تھا ۔
پولس تفتیش کے دوران ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیاتھا ۔ تین دنوں کے بعد ڈرائیوروینکٹی لکشمن راو پھڑ عمر 23سال ساکن ضلع پربھنی کو گرفتار کرلیا ۔ آج 4جولائی کوعدالت میں پیش کیاگیا ۔
عدالت میں سرکاری وکیل نے جج سے کہا کہ اتنا زیادہ گٹکھا کہاںسے لاگیا ہے اسکی تفتیش کےلئے ملزم ڈرائیور کو پولس کسٹڈی دینا لازمی ہے۔جج ڈھونڈگے نے ڈرائیور کو 7جولائی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں دےنے کاحکم دیا ۔